ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی ماہر معاشیات صفدر پرویزکو عوامی جمہوریہ چین میں بینک کانیاکنٹری ڈائریکٹر تعینات کردیا

101

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی ماہر معاشیات صفدر پرویزکو عوامی جمہوریہ چین میں بینک کانیاکنٹری ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صفدر پرویز 26 سالہ پیشہ وارانہ تجربہ اور مہارت کے حامل ہیں اور انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 20 سال گزارے ہیں۔ صفدر پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین میں بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے طورپر تعیناتی ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین ایشیائی ترقیاتی بینک اہم شراکت دار ہے اور ماحولیاتی لحاظ سےموزوں پائیدار ترقی کے حصول میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ صفدر پرویز عوامی جمہوریہ چین میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ صفدر پرویز نے 2002 میں ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران انہوں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا۔

وہ وسطی اور مغربی ایشیا کے لئے علاقائی تعاون اور آپریشن رابطہ کاری کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ صفدر پرویزکیمبرج یونیورسٹی اورقائد اعظم یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے قبل انہوں نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام میں پروگرام منیجر کے طورپر بھی ذمہ داریاں اداکی ہیں۔