ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا

64
پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، بہت سے لوگ اپنے گھر، روزگار اور کاروبار سے محروم ہوگئے، اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا۔ بدھ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا جوحال ہی میں ملک کے کنٹری آپریشنز بزنس پلان (سی او بی پی) 2022-2020 کے تحت منظور شدہ قرض میں اوسطاً سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ کرے گا جس سے 2015 سے 2018 کے درمیان اس میں 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بینک کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی پاکستان میں مشترکہ فنانسنگ اور فنڈنگ کے لیے استعمال کرے گا۔ پاکستان کے لیے نئے آپریشنز بزنس پلان سے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے ہونے والی کوششوں میں معاونت میں مدد ملے گی۔