ایشیائی ترقیاتی بینک کی ترقیاتی ڈونرز کے لئے نئی شراکت داری رپورٹ

111
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ کا ستارہ مارکیٹ میں ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے استقبال کیا

یوکوہاما ۔ 5 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے 14 ارب ڈالر کے مشترکہ فنانسنگ آپریشنز انجام دے رہا ہے جس سے ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطے کی بڑھتی ہوئی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں شراکت داری کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ ترقیاتی ڈونرز کے لئے نئی شراکت داری رپورٹ 2016ءکے مطابق بینک نے گزشتہ برس 14.06 ارب ڈالر کی کو۔فنانسنگ کرتے ہوئے اپنے سالانہ آپریشنز کو 31.7 ارب ڈالر تک بڑھایا ہے جو اے ڈی بی کی 50 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ باضابطہ اور دیگر مراعاتی فنانسنگ ذرائع کے ذریعے مجموعی کو۔ فنانسنگ میں سے 8.46 ارب ڈالر کے ریکارڈ سرمایہ کو متحرک کیا گیا جو سال 2015ءسے 37 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ کمرشل کو فنانسنگ ذرائع 5.6 ارب ڈالر رہے۔