سنگاپور۔ 19 فروری (اے پی پی)ایشیائی تیل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ حصص کاروبار میں استحکام آنا اور مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی مارچ کے لئے سپلائی74 سینٹ (1.2 فیصد)اضافہ کے ساتھ 62.42 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی46 سینٹ(0.7 فیصد)اضافہ کے ساتھ65.30 ڈالرفی بیرل طے پائی۔