ٹوکیو ۔ 10فروری(اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ چین کی طرف سے جاری برآمدات و درآمدات کی حوصلہ افزائی رپورٹ نے ایشیائی سٹاکس پر مثبت اثرات مرتب کئے ۔ ایم ایس سی آئی براڈ یسٹ انڈیکس آف ایشیائی پیسفک ایکس جاپان میں 0.5فیصد اضافہ ہوا جو کہ جولائی 2015ءکے بعد سے پہلا بلند ترین اضافہ ہے ۔ جاپان کی ٹوکیو سٹاک ایکس چینج میں نکئی 225 انڈیکس میں 2.3فیصد سے 446.31 پوائنٹس اضافہ ہوا اور ٹاپکس انڈکس تمام پہلے سیشنز میں 2.08 فیصد سے 31.54 پوائنٹس اضافہ حاصل کر سکا۔