ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رحجان

112

ٹوکیو ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا،ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی، شنگھائی میں مندی جبکہ ٹوکیو میں استحکام کی صورتحال رہی۔ ہانگ کانگ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 92.40 پوائنٹس کی بہتری سے 22314.62 پوائنٹس ہو گیا