ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

78

ہانگ کانگ ۔ 05 مئی (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی چھائی رہی جس سے سب سے زیادہ متاثر توانائی کی کمپنیاں رہیں جن کو عالمی منڈی میں خام تیل کے بھاﺅ پانچ فیصد تک گرنے پر سخت نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 0.37 فیصد ،شنگھائی کمپوزت انڈیکس 0.40 فیصد اور شنزن انڈیکس 0.31 فیصد ڈاﺅن رہے۔