ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

68

ٹوکیو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو تیزی رہی۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں0.9 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا۔ہانگ کانگ کے مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں 1.5 فیصد پوائنٹس اور شنگھائی کے کمپوزٹ انڈکس میں1.2 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ۔آسٹریلین شئیرز بھی0.5 فیصد ایڈوانس رہے جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈکس میں ایک فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا۔جاپان کے نکی 225انڈکس میںجمعرات کو 0.5 فیصد کمی آئی۔