ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

98

ٹوکیو ۔ 13 جنوری (اے پی پی) ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ملا جلا رجحان رہنے کے باوجود حصص کو استحکام حاصل رہا جس کی وجہ ہفتہ کے بیشتر دنوں میں حصص کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان انڈیکس(ایم ایس سی آئی)0.2 فیصد ڈاﺅن رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکئی225 انڈیکس نے جمعہ کو 0.5 فیصد اپ رہا۔