ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں کئی دن کی مندی کے بعد تیزی

101

ٹوکیو ۔ 02 فروری (اے پی پی)کئی دن تک نقصانات اٹھانے کے بعد ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں تیزی آئی۔جمعرات کو مرکزی ایشیائی سٹاکس گذشتہ چار ماہ کی بلند ترین تیزی میں رہے تاہم تیزی کا یہ دائرہ زیادہ وسیع نہیں تھا۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپسیفک ایکس جاپان0.15 فیصد اپ رہا،سیﺅل سٹاک مارکیٹ جولائی 2015 کے بعد پہلی بار 20 ہزار کی سطح پار کر گئی۔جکارتہ سٹاک کے کمپوزٹ انڈیکس میں 0.27 فیصد،برسا ملائشیا کے ایل سی آئی انڈیکس میں 0.2 فیصد اور کراچی سٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.76 فیصد اضافہ ہوا۔