ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

60
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

سنگاپور ۔ 9 نومبر (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مارکیٹ میں سپلائی زیادہ ہونے کے باعث کم رہے۔ سنگا پور مرکنٹائل میں دسمبر کے لئے برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی کے سودے 4 سینٹ کمی کے ساتھ 70.69 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی سپلائی بھی 4 سینٹ کمی کے ساتھ 65.60 ڈالر فی بیرل طے پائے۔گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران برنٹ اور امریکی کروڈ کے عالمی نرخوں میں 20 فیصد تک کمی آ چکی ہے جبکہ برنٹ کروڈ کے نرخ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 2.9 فیصد تک کم ہو ئے۔