ٹوکیو ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں ربر کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال رہی۔ ٹوکیو کمیوڈیٹی ایکسچینج میں ربر کی قیمتوں میں 0.1 ین فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1.61 ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے۔ سنگاپور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت ربر کی قیمتوں میں 0.4 سینٹ فی کلوگرام اضافہ دیکھنے میں آیا۔