راولپنڈی۔11جولائی (اے پی پی):ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 24 ویں ایڈیش کا آغاز (کل)بدھ سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہو گا ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کی 4 رکنی ایتھلیٹکس ٹیم شرکت کرے گی جن میں شجر عباس ، عبدالمعید ، محمد یاسر اور ایشا عمران شامل ہیں ۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق شجر عباس 100 اور 200 میٹر ریس میں حصہ لیں گے ۔ عبدالمعید 200 اور 400 میٹر ریس، محمد یاسر جولین تھرو جبکہ ایشا عمران 200 اور 400 میٹر ریس میں حصہ لیں گی ، پانچ روزہ چیمپئن شپ 16 جولائی کو اختتام پذیر ہو گی ۔