ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ 27 دسمبر سے شروع ہوگی

96
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ 27 دسمبر سے ملائیشیاءمیں شروع ہوگی۔ ایشین تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، ملائیشیائ، سری لنکا،بنگلہ دیش، تھالی لینڈاور سنگا پور شامل ہیں۔