ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

71

ہانگ کانگ ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے تاہم سرمایہ کاربرطانیہ کے بلاک میں مستقبل بارے یورپین یونین کے سربراہی اجلاس کے انتظار میں محتاط رہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 40.94 پوائنٹ (0.19 فیصد)بڑھ کر 21802.59 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 1.38 پوائنٹ (0.09 فیصد) اضافے کے ساتھ 1618.76 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 80.34 پوائنٹ (0.27 فیصد)بڑھ کر 30157.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 5.15 پوائنٹ (0.16 فیصد) اضافے کے ساتھ 3239.66 پوائنٹ پر بند ہوا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 12.81 پوائنٹ (0.72 فیصد) اضافے کے ساتھ 1783.01 پوائنٹ پر بند ہوا۔