ٹوکیو ۔ 19 فروری (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ ڈالر ن کی شرح تبادلہ میں استحکام آنا اور وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا نکی 225 انڈیکس 428.96 پوائنٹ (1.97 فیصد) اضافے کے ساتھ 22149.21 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 37.78 پوائنٹ (2.17 فیصد) اضافے کے ساتھ 1775.15 پوائنٹ رہا۔سڈنی اور سیﺅل سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی تاہم کاروباری سرگرمیوں کا حجم کم رہا۔چین اور ہانگ کانگ مارکیٹس نئے قمری سال کے باعث بند رہیں۔