ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

60

ہانگ کانگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ چین امریکہ تجارتی مذاکرات سے مثبت نتائج کے معدوم امکانات ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس بدھ کو 131.40 پوائنٹ ( 0.61 فیصد)گر کر 21456.38 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 4.80 پوائنٹ (0.30 فیصد) کمی کے ساتھ 1581.70 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 176.63 پوائنٹ ( 0.68 فیصد) کمی کے ساتھ 25716.77 پوائنٹ پر آرہا۔