ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

48
پیٹرول پمپوں کے تیل کی کوالٹی کی چیکنگ جاری، پٹرول سیمپل کی منفی رپورٹ والوں کو سیل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگر

سنگاپور ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تاہم یہ 30 ڈالر فی بیرل کی حد تک نہ جاسکے ،اس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث طلب بارے غیر یقینی صورتحال ہے۔سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جمعے کو وقفے سے قبل تجارتی سرگرمیوں کے دوران نرخ 3.65 فیصد بڑھ کر 26.14 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.14 فیصد اضافے کے ساتھ 29.08 ڈالر فی بیرل طے پائے۔