29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد کمی

ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد کمی

- Advertisement -

سنگاپور ۔ 09مارچ (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے نرخوں میں کمی کا اعلان ہے۔قیمتوں میں کمی کا سعودی اعلان اوپیک اور دیگر اتحادی ملکوں کے ساتھ تیل کی پیداوار میں کمی کے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد کیا گیا۔سنگاپور میں پیر کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ کم ہوکر 32 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 36 ڈالر فی بیرل طے پائے۔سعودی عرب نے اپریل کے ایشیا کے لیے تیل کے نرخوں میں 4 سے 6 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکا کے لیے 7 ڈالر فی بیرل تک کمی کی ہے۔سعودی عرب کا یہ اقدام اوپیک اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ پیداوار میں کمی کے کسی معاہدے میں ناکامی کے باعث کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں