ہانگ کانگ ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ایشین مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1981.27 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح پر پر پہنچ گئے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، دنیا میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث اقتصادی شرح نمو بارے خدشات اور چین امریکا کشیدگی ہے۔ہانگ کانگ میں سونے کے نرخ منگل کے روز سونے کے نرخ مزید اضافے کے ساتھ 1981.27 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخ رواں ہفتے ہی 2 ہزار ڈالر فی اونس کی حد کراس کرسکتے ہیں۔