ٹوکیو ۔ یکم نومبر(اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں بنچ مارک ٹوکیو خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سپلائی کے سودے 0.8ین اضافہ کے ساتھ163 ین فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری 2019کے لیے سودے 220 یوان کمی کے ساتھ 10.070 یوان فی ٹن طے پائے جبکہ سنگاپور کی کموڈٹی ایکسچینج (سیکام) میں خام ربڑ کی رواں ماہ کے لیے سپلائی 1.1سینٹ کی کمی کے ساتھ 123.5 سینٹ فی کلوگرام طے پائی۔