ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

61

ٹوکیو ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام آئل اور شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 2.9 ین بڑھ کر 161 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 40 یوان (0.4 فیصد) بڑھ کر 10915 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 1.3 امریکی سینٹ (1.1 فیصد ) بڑھ کر 122.6 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔