ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

72

ٹوکیو ۔ 4 جون (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 2 ین کم ہوکر 192.2 ین (1.78 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے280 یوان کمی کے ساتھ 11.900 یوان (1723 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج (سی کام) میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے151.0 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔