ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

56

ٹوکیو ۔ 18 اگست (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی ویکسین بارے مثبت اطلاعات ہیں۔اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 1 ین (0.5 فیصد) بڑھ کر 176.5 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچرایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 12475 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔