ایشین گیمز ، مینز کبڈی ایونٹ کا سیمی فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعہ کو ہوگا

130
19ویں ایشین گیمز، خواتین کبڈی ایونٹ کا فائنل بھارت اور تائیوان کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا

ہینگزو۔5اکتوبر (اے پی پی):19 ویں ایشین گیمز میں مینز کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل بھارت کا مقابلہ پاکستان سے اور جاپان کا مقابلہ تائیوان سے ہوگا۔ چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے اور فائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں نو ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور تائیوان کو رکھا گیا ہے۔گروپ بی میں ایران، پاکستان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔