ایشین گیمزہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے بدھ کو ہوں گے

70
ایشین گیمز ، خواتین کے کبڈی ایونٹ میں بھارت اور تائیوان فائنل میں پہنچ گئے

ہینگزو۔3اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے (کل)بروز بدھ کو ہوں گے، 6 اکتوبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان اور چین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 4 اکتوبر کو 11 ویں پوزیشن کا میچ سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور 9 ویں پوزیشن کے میچ میں ازبکستان اور انڈونیشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائیشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ گروپ اے سے بھارت نے 15 پوائنٹس اور جاپان نے 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ گروپ بی سے چین نے 13 پوائنٹس اور کوریا نے 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔