چنائی۔۔9اگست (اے پی پی):ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 گولز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، جاپان کی ٹیم بہتر گول اوسط کے باعث سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
بدھ کو بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے جانے والے ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کے ہرمن پریت نے دو گول کئے جبکہ آکاش دیپ سنگھ اور جگراج سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے (کل) 11 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 12 اگست کو ہو گا ۔