ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

103
Netball Championship
Netball Championship

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ (کل)ہفتہ کو جونجو، کوریا میں کھیلا جائے گا ۔چیمپئن شپ میں 11ممالک ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیاتھا۔

پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل تھیں ۔ سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن میچز 17 جون کو ہوں گے۔