کراچی۔1دسمبر (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کامیچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ جمعرت کو یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق سائوتھ افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کے مابین میچ کھیلا گیا۔
مذکورہ دلچسپ میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں رانا عبدالوحید،دوسرا گول28ویں منٹ میں افراز اور60ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول اسکور کیا۔فرانس کی جانب سے 12ویں منٹ میں پیٹر،36ویں منٹ میں نوے جبکہ تیسرا گول 58ویں منٹ میں وکٹر نے اسکور کیا۔