سیالكوٹ۔ 29 جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی كركے ایك شخص كو جعلی دستاویزات برآمد ہونے پرگرفتار كرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان كے مطابق سیالكوٹ ائیرپورٹ پر كارروائی كركے بیرون ملک جانے والے مسافر سے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا،ملزم فلائٹ نمبر ایف زیڈ 338 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا،
ملزم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ،ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ،ملزم کے سامان سے تلاشی كے دوران سیشلز کا جعلی پاسپورٹ اور بوسنیا کا جعلی ویزا اسٹیکر برآمد ہوا ہے،ملزم کے قبضے سے بوسنیا کے 12 جعلی ویزا اسٹیکرز بھی برآمد ہوا ہے۔
ایف آئی كی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اٹلی جانے کے لئے ایجنٹ کو 38 لاکھ روپے ادا کئے،ملزم کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 2 ایجنٹوں نے مذکورہ ویزے ساتھ لے جانے کے لئے دیئے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا اورمزید تفتیش جاری ہے۔