ایف آئی اے نے نجی تعلیمی ادارے میں بچی کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

78
F.I.A
F.I.A

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، سائبر کرائم سرکل لاہور نے نجی تعلیمی ادارے میں بچی کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے دی گئی شکایت پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت کرے گی۔ڈس انفارمیشن پھیلانے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔