ایف آئی اے نے89 انتہائی مطلوب افرادسمیت 2000کے قریب انسانی سمگلرگرفتار، حکام وزارت داخلہ

93

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے گزشتہ دو سال کے دوران انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے 89انتہائی مطلوب افراد سمیت 2000کے قریب انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 2014ءمیں 27انتہائی مطلوب افراد سمیت 812انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جبکہ 2015ءکے دوران 36انتہائی مطلوب افراد سمیت 1131انسانی سمگلروں کو حراست میں لیا گیا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران 12ہزار 2سو 35پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر یورپی ممالک سے بھجوایا گیا، ان میں سے 2014ءمیں 7ہزار 2سو 75جبکہ 2015ءمیں 4ہزار 9سو 60افراد کو بھجوایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ وزیرداخلہ کی طرف سے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات پر ایف آئی اے نے خصوصی مہم شروع کی ہے جس کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ایف آئی اے کا امیگریشن ونگ سمندری، زمینی اور فضائی راستوں سے بین الاقوامی مسافروں کی نقل و حرکت کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ تمام راستوں پر امیگریشن ونگ نے انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات کئے ہیں۔