ایف ایف سی کی طرف 20 لاکھ روپے کی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

199
water filtration plant
water filtration plant

رحیم یارخان 31 مئی (اے پی پی):ایف ایف سی کی طرف سے رحیم یارخان میں 20 لاکھ روپے کی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹٹد گوٹھ ماچھی کی طرف سےصادق آباد کے شہر محلہ فیصل آباد میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے شمسی توانائی پر چلنے والے واٹر فلٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد ریذ یڈنٹ منیجر فوجی فر ٹیلائز ر کمپنی لمیٹٹد گوٹھ ماچھی بر گیڈئیر طلعت محمود جنجوعہ (ریٹائرڈ) نےرکھی

۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ریذیڈنٹ منیجر فوجی فر ٹیلائز ر کمپنی ل لمیٹٹد گوٹھ ماچھی بر گیڈئیر طلعت محمود جنجوعہ (ریٹائرڈ) کاکہنا تھا کہ ان دنوں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ، محکمہ موسمیات ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کر چکا ہے،گرمی کی شدت سے بچا وٴ کا طریقہ یہی ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔