ایف بی آر ان لینڈریونیو کی کارروائی ، پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک نہ ہونے پرچکوال میں چارکاروباری مقامات کوسیل کردیا

181

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ایف بی آر کے ان لینڈریونیو کی ٹیم نے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک نہ ہونے پرچکوال میں چار کاروباری مقامات کوسیل کردیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ان لینڈریونیو کے افسران نعیم خان اورندیم شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان زبیری کی ٹیموں نے چکوال میں چارکاروباری مقامات کوسیل کردیا جس کے احکامات چیف کمشنران لینڈریونیوراولپنڈتہمینہ عامر نے جاری کئے تھے

ان کاروباری مراکزکوایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک نہ ہونے پرسیل کیا گیا ۔ ایف بی آر نے عوام الناس سے کہاہے کہ وہ ٹیکس آسان ایپ کے ذریعہ نان پی اوایس انوائسز اوررسیدوں کوضرور رپورٹ کریں۔ ٹیکس ہائوس راولپنڈی شہراورضلع میں ٹیکس کی تعمیل کویقینی بنانے میں پرعزم ہے۔