ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی مہم میں تیزی، سرکردہ کمپنیوں سے رابطے بڑھا دیے

89

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی مہم میں تیزی لاتے ہو ئے ملک کی سرکردہ کمپنیوں سے رابطے بڑھا دیے ہیں تاکہ ان کمپنیوںکے تعاون سے ان کے ایسے ملازمین کو ٹیکس نظام کے دھارے میں لایا جا سکے جو بوجوہ اپنا ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرا پاتے ۔