ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہوا،‏ ڈاکٹر نوشین حامد

56

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہوا۔ یہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کاعکاس ہے۔

ہفتہ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ جولائی سے مئی تک ایف بی آر کی وصولی 4 ہزار 143 ارب روپے ہے۔ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر ایف بی آر کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ ‎