ایف پی ایس سی نے 28سیکشن آفیسرز کی ترقیوں اور 9امیدواروں کی مختلف اداروں میں تقرری کی سفارش

81
Appointment of Civil Judges

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے 28سیکشن آفیسرز کی ترقیوں اور 9امیدواروں کی مختلف اداروں میں تقرری کی سفارش کر دی ہے ۔ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن آفیسرز کی ترقی کے لئے 2016 پروموشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ،ٹیسٹ کے لئے 563امیدواروں نے حصہ لیا لیکن ان میں سے صرف 28سیکشن آفیسرز کامیاب قرار پائے ۔ایف پی ایس سی نے محمد ولید ظفر ،عبدالخالق محمد امجد اور عبدالرحمان کو وزارت دفاع کے ماتحت ادارے میں بنیادی پے سکیل 17پر بطور ویٹنری آفیسر ، انیلہ کو کمپیوٹر انسٹرکٹر ،رانا حفیظ احمد ، شاہد محمود گیلانی اور افتخارالحسن کو بی ایس 16پر تعیناتی کی سفارش کی ہے ۔