ایل این جی کی درآمدات میں16 فیصد کی کمی

89
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں 5578000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6634000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ فروری میں 628000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں 640000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں ایل این جی کی درآمد میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری میں 749000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو فروری میں کم ہو کر 628000 ٹن ہوگئی۔\