ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے کا اضافہ

56
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےمارچ کیلئے ایل پی جی کی نظرثانی شدہ قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیر کو نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سلنڈر کی نئی قیمت اب مارچ میں 1884.92 روپے ہو گی جو کہ گذشتہ ماہ 1863.14 روپے تھی جبکہ ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 738 روپے 70 پیسے مقرر کی گئی ہے جو کہ فروری میں ایک لاکھ 57 ہزار 894 روپے 35 پیسے تھی۔