26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈبلیو ایم سی،عید قربان پر بہترین صفائی انتظامات کیلئے پرعزم ہے،...

ایل ڈبلیو ایم سی،عید قربان پر بہترین صفائی انتظامات کیلئے پرعزم ہے، بابر صاحب دین

- Advertisement -

لاہور۔27مئی (اے پی پی):لاہور ڈویژن میں قائم ہونے والی30 مویشی منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کر دی۔بابر صاحب دین نے بتایا کہ عید وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی کوچے میں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔بابر صاحب دین نے بتایا کہ عید قربان پر گھر گھر سے آلائشیں اکٹھی کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

عید قربان پر گرینڈ صفائی آپریشن کی تمام تر نگرانی ہیڈ آفس میں قائم کردہ سینٹرل کنٹرول روم سے کی جائے گی۔سی ای او کا کہنا تھا کہ تمام ویسٹ کنٹریکٹرز عید قربان پر صفائی مشینری اور ورکرز کی فیلڈ میں 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں گے۔ بابر صاحب دین نے شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602126

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں