لاہور۔17اپریل (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں کا سبزہ زار سکیم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ علامہ اقبال ٹائون کے مختلف بلاکس میں بھی دوسرے روز آپریشن کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم اور علامہ اقبال ٹائون کا دورہ کیا، سبزہ زار ایچ بلاک اور راوی بلاک اقبال ٹائون میں آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے دونوں سکیموں میں دو ہزار سے زائد گھروں سے عارضی تجاوزات و شیڈز ہٹا چکا ہے جبکہ ایل ڈی اے مرحلہ وار تمام سکیموں سے تجاوزات کلیئر کرے گا،سبزہ زار سکیم اور اقبال ٹائون کے بعد دیگر سکیموں میں بھی آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ شہری از خود گھروں کے باہر سے تجاوزات کا خاتمہ کردیں، ایل ڈی اے سکیموں میں گھروں کے باہر تجاوزات، عارضی پارکنگ شیڈ، تھرے و دیگر تجاوزات مسمار ہونگی۔
آپریشن میں ایل ڈی اے کی بھاری مشینری، انفورسمنٹ سکواڈ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ فراز احمد، ڈائریکٹر ہائوسنگ فور، ہائوسنگ تھری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583628