لاہور۔17اپریل (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں و کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کر کے113املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے جوہر ٹائون، وحدت روڈ، سبزہ زار، شادباغ، شادمان،گلشن راوی، نیو مسلم ٹائون میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹائون میں کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 14املاک سربمہر کر دیں
ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 33املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاد باغ،نیو مسلم ٹائون، گلشن راوی میں غیر قانونی کمرشل استعمال وکمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر66املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، کیفے، ریستوران، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583626