ایل ڈی اے کا جوہر ٹاون میں آپریشن ،کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

88
ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،59املاک سربمہر

لاہور۔8فروری (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے )ٹیموں نے جوہر ٹاون میں آپریشن کرکے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ہفتہ کو ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاون کے بلاک میں کارروائی کرکے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر جاری تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کے بلاک میں پلاٹ نمبر 496, 497 اور 498 پر تعمیرات مسمار کرکے قبضہ حاصل کر لیا۔

کروڑوں روپے مالیت کے ان پلاٹوں پر جاری تعمیرات کو مکمل مسمار کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید کی نگرانی میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔