20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 23 سے...

ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 23 سے زائد املاک سربمہر

- Advertisement -

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن ،واپڈا ٹاؤن اور پی آئی اے میں غیرقانونی تعمیر ات /کمر شل سرگرمیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 23سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاؤن پلانر ٹواظہر علی اورڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے سکیم میں پلاٹ نمبر 232 ڈی پرزیر تعمیر غیرقانونی شٹرز مسمار کر دیئے۔

پلاٹ نمبر72 ڈی ٹو واپڈا ٹاون میں رہائشی عمارت میں بنائی گئی لفٹ کو مسمار کر دیا۔ پلاٹ نمبر 433 جی ون جوہر ٹاون میں بنائی گئی غیر قانونی دکان اور پلاٹ نمبر47سی ون غیر قانونی ہاسٹل مسمار کردیا۔واپڈا ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 6ای ٹوپر غیر قانونی اضافہ/تبدیلی کر کے بنائی گئی دیوار مسمار کر دی گئی۔واپڈا ٹاون کے بلاک ڈی تھری میں پلاٹ نمبر1اے،6،9،14،11،12 ،391،393اور 394کو سربمہر کر دیا اور لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہوں پر لگائے گئے سائن بورڈزبھی مسمار کر دیئے۔واپڈا ٹاؤن کے ڈی ٹو بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر115،113،71اور 73کو سربمہر کر دیا اور سائن بورڈز مسما رکر دیئے۔

- Advertisement -

ای ون بلاک میں پلاٹ نمبر12،13،19،28،84،77اور پلا ٹ نمبر76کو سیل کر کے سائن بورڈ ز مسمار کردیئے۔ ایف ٹو بلاک میں پلاٹ نمبرکو26سیل کر دیا، سائن بورڈز مسمارکردیئے اور ای ٹو بلاک میں پلاٹ نمبر26کو سیل کر دیا۔دریں اثناایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرلنک وحدت روڈ ،پائلٹ سکول روڈ پر 12املاک کو سربمہر کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال اور چیف ٹاو ن پلانر ون سعدرہ تبسم کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹان پلاننگ ٹو نے کیا۔سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں