ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن، 66املاک سربمہرکر دیں

9

لاہور۔13جون (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے66املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹائون، نیو گارڈن ٹائون، شادمان، شاہ جمال، گلشن راوی

مین یو بی ڈ ی کینال روڈ اور شادباغ میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹائون، نیو گارڈن ٹائون میں 35املاک،شادمان، شاہ جمال، گلشن راوی، مین یو بی ڈی کینال روڈ، شاد باغ میں 31املاک سربمہرکر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، کیفے، گراسری سٹور، فوڈ پوائنٹ، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔