ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف مہم جاری،373املاک سربمہر

186
Lahore Development Authority

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے373املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،گارڈن ٹان، وحدت روڈ،جوہر ٹان، واپڈاٹان، قائداعظم ٹان، کینال روڈ،پونچھ روڈ، سمن آباد میں کارروائیاں کیں۔

گلبرگ اور گارڈن ٹان میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر40املاک کو سیل کر دیا۔ غیرکمرشل استعمال پر وحدت روڈپر65 ملاک کو سیل کر دیا گیا۔جوہر ٹان میں 35،واپڈا ٹان میں 30،حیدر روڈ، قائداعظم ٹان میں 150املاک کر سربمہر کر دیا۔کینال روڈ،پونچھ روڈ،سمن آباداور گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر53املاک کو سیل کر دیا۔سیل کی گئی املاک میں سکول، لیب، کلینک، کیش اینڈ کیری، کال سنٹر، رینٹ اے کار، کالج، مارکی،شادی ہال،فارمیسی، دفاتر،بیوٹی پارلر،رئیل اسٹیٹ آفس،ڈینٹل کلینک،سٹوڈیو،چکن شاپ اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔

آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ان املاک کو غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔آپریشن چیف ٹان پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹان پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔