26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈی اے کی نادہندگان اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز...

ایل ڈی اے کی نادہندگان اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری

- Advertisement -

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے بدھ کے روزمختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے170املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاون،علامہ اقبال ٹاون اورکینال روڈ کے اطراف،پیکو روڈ، جوہر ٹاون میں کارروائیاں کیں۔گلبرگ اور نیو گارڈن میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر40 املاک سیل کر دیں۔

کینال روڈ کے اطراف میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر20 املاک سربمہر کر دیں۔ علامہ اقبال ٹاون میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر25 املاک سربمہر کر دیں۔پیکو روڈ پر25، اویسیہ ہاسنگ سکیم اور جوہر ٹاون میں 60 املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں بیکری،سکول،کیفے، راستوران،گراسری سٹور،بینک، کلینک، سیلون، بیوٹی پارلر،دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

- Advertisement -

ان املاک کو غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔ آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن میں ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرایل ڈی اے ٹیموں نے رائیونڈ روڈ اور ایل ڈ ی اے ایونیو ون میں کارروائی کر کے پانچ غیرقانونی تعمیرات مسمار اورایک املاک سربمہر کر دی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران رائیونڈ روڈ دوغیرقانونی ماربل سٹورمسمارکر دیئے، منظور شدہ پلان میں تبدیلی پرایک املاک سربمہر کر دی۔ رائیونڈ روڈ زیر تعمیر غیرقانونی فیکٹری، غیرقانونی ہال اور غیرقانونی دکان بھی مسمار کر دیں۔

آپریشن چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فائیو شفقت نیاز کنگ نے کیا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں