اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ایلئسٹر لیمب کے انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ قابل احترام سفارتی تاریخ دان ومحقق ایلئسٹر لیمب کے گزشتہ ماہ انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ ایلئسٹر لیمب نے اپنی تحقیقی کتب میں ہمیشہ بھارتی جھوٹ اورپراپیگنڈہ کو بے نقاب کیاہے۔ وزیراعظم نے آنجہانی ایلئسٹر لیمب کیلئے ابدی سکون کی دعا بھی کی ہے۔