18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںایلیس مرٹینز سنگاپور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

ایلیس مرٹینز سنگاپور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -

سنگاپور۔31جنوری (اے پی پی):بیلجیئم کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلیس مرٹینز سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں .

ایلیس مرٹینز سنگاپور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخلیلجیئم کی 29 سالہ ٹینس سٹار ایلیس مرٹینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جرمن حریف کھلاڑی تتجانا ماریہ کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلجیئم کی 29 سالہ ٹینس سٹار ایلیس مرٹینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی تتجانا ماریہ کو 7-6(7-3)،3-6 اور 1-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ایلیس مرٹینز کا مقابلہ کولمبین حریف کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو سے ہوگا

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554100

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں