ایم ایل ون منصوبے کو3 پیکجز میں مکمل کیا جائے گا ،شوکت ترین

40

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو3 پیکجز میں مکمل کیا جائے گا اس کے دوسرے پیکج کا آغاز جولائی 2021 اور تیسرے پیکج کا آغاز جولائی 2022 میں ہوگا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تقریرمیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ نارتھ سائوتھ ریلوے انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے ایم ایل ون ایک اہم منصوبہ ہے جس کی لاگت 9 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے ، اس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور نقل وحمل میں بہتری آئے گی۔